Hussain Sa Koi Nahi

Khalid Hasnain Khalid

زمین وآسمان میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں​
خدا کے اس جہاں میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں​
رضائے حق پہ کربلا میں اپنا گھر لُٹا دیا​
وفا کے امتحان میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں​
لکھے گا کون اس طرح شہادتوں کی داستاں​
کسی کے خاندان میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں​
کرے گا کون سامنا یزید وقت کا یہاں ​
ہمارے درمیان میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں​

Lyrics Submitted by قاری عمران الٰہی سیالوی

Lyrics provided by https://damnlyrics.com/