زمین وآسمان میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
خدا کے اس جہاں میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
رضائے حق پہ کربلا میں اپنا گھر لُٹا دیا
وفا کے امتحان میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
لکھے گا کون اس طرح شہادتوں کی داستاں
کسی کے خاندان میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
کرے گا کون سامنا یزید وقت کا یہاں
ہمارے درمیان میں حسین علیہ السلام سا کوئی نہیں
Lyrics Submitted by قاری عمران الٰہی سیالوی
Enjoy the lyrics !!!