damnlyrics.com

Ye Sab Tumhara Karam Hai Aaqa

٭کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے

یہ سب تمھارا کرم ہے آقاﷺ کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے

٭کسی کا احسان کیوں اُٹھائیں، کسی کو حالات کیوں بتائیں

تمھیں سے مانگیں گے تم ہی دو گے تمھارے در سے لو لگی ہے

٭عمل کی میری اساس کیا ہے، بجُز ندامت کے پاس کیا ہے

رہے سلامت بس اُن کی نسبت، میرا تو بس آسرا یہی ہے

٭عطا کیا مجھ کو دَردِ اُلفت، کہاں تھی یہ پُر خطا کی قسمت

میں اس کرم کے کہاں تھا قابل، حضورﷺ کی بندہ پروری ہے

٭تجلیوں کے کفیل تم ہو، مُرادِ قلب خلیل تم ہو

خدا کی روشن دلیل تم ہو، یہ سب تمھاری ہی روشنی ہے

٭بشیر کہیے نذیر کہیے، انھیں سِراجِ منیر کہیے

جو سر بسر ہے کلام ربی، وہ میرے آقا ﷺکی زندگی ہے

Lyrics Submitted by محمد نعمان قریشی

Enjoy the lyrics !!!