Munni Begum - Josh Dariya Mein Tha - Munni Begum
Page format: |
Munni Begum - Josh Dariya Mein Tha Lyrics
جوش دریا میں تھا کسقدر الاماں، اونچا ساحل سے طوفاں کا دھارا گیا
اس کو کہتے ہیں قسمت کی ناکامیاں
پہلے کشتی گئی، پھر کنارہ گیا
عرش ہلنے لگا، آسماں کانپ اٹھا، کون میدان میں آج اتارا گیا
بات کیا ہے جو محشر میں ہلچل مچی، نام قاتل کا شاید پکارا گیا
جس کو پالا تھا ہم نے بڑے ناز سے، آپ نے ایک نظر ڈال کر لے لیا
ہم سے پوچھو کہ ہم پہ گزرتی ہے کیا، آپ کا کیا گیا! دل ہمارا گیا
موت کو اپنی پہلے تصور کرو، مال و زر پر نہ کوئی تکبر کرو
دولت دھری کی دھری رہ گئی، جو یہاں سے گیا بے سہارا گیا
وہ جو آئے تو حُسنِ بصیرت نہ تھی، انکے جاتے ہی تابِ نظر آ گئی
کل نظارہ تھا لیکن یہ آنکھیں نہ تھیں، آج آنکھیں ملیں تو نظارہ گیا
یہ خدا جانے نازاں کہاں کھو گئے، کوچے کوچے اسے ہم نے ڈھونڈا مگر
دوستوں سے جو پوچھا تو کہنے لگے وہ حسینوں کی گلیوں میں مارا گیا
Lyrics Submitted by Aleem Anwar